ریسکیو 1122کے زیر اہتمام 23مارچ پاکستان ڈے کے موقع پر ریسکیو سٹیشن پر پریڈمارچ

Rescue 1122 flag march mandi bahauddin news

منڈی بہاؤالدین( ایم بی ڈین نیوز ) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے زیر اہتمام 23مارچ پاکستان ڈے کے موقع پر ریسکیو سٹیشن پر پریڈمارچ ،سلامی و سمینار کا انعقاد ،تمام ریسکیو سٹاف کی شرکت۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرار داد لاہور ایک آزاد ریاست کی جانب جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کا اہم سنگ میل تھا۔پاکستان اسی دن وجود میں آگیا تھا جس دن ہندوستان میں پہلے ہندو نے اسلام قبول کیا ۔
اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریسکیو 1122کسی بھی ہنگامی صورت حال یا آفت میں بے بس متاثرین کو بروقت اور پیشہ ورانہ ایمرجنسی ریسپانس فراہم کر کے پاکستان کے تمام شہریوں کیلئے حفاظت کا احساس فراہم کرتی ہے۔ اس موقع پرریسکیو جوانوں کی جانب سے روایتی پریڈ و سلامی کا انعقاد کیا گیاجبکہ دیگر مقامات پر ریسکیو آگاہی سٹال بھی لگائے گئے ۔ سیمینار کے اختتام پر ریسکیو 1122کی جانب سے شہر میں فلیگ مارچ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں