پاکستان کو دہشت گردی،لاقانونیت،بیروزگاری اور لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے

Nazia Perveen venis markeet president kisan board malakwal news
ملک وال(نامہ نگار) تجدید عہد کے دن ملک بھر کے کسانوں مزدوروں کو یکجا ہو کر عہد کرلینا چاہیے کہ ملک پاکستان کو دہشت گردی،لاقانونیت،بیروزگاری اور لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نکالنے کے لیے صحیح معنوں میں اپنا کردار ادا کریں گے، ملک بھر کے کسانوں مزدوروں کو اپنے طریقہ انتخاب بدل کر اس ملک کی تاریخ بدلنی ہو گی اور ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہو کر نسل در نسل طرز حکمرانی کا خاتمہ کر نا ہو گا
نازیہ پروین وینس ایڈووکیٹ ضلعی صدر خواتین ونگ کسان بورڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ہمارے ملک کا انحصار ذراعت پر ہے مگر جو سلوک ناروا کسانوں مزدوروں سے کیا جا رہا جس سے براہ راست پاکستا ن کی زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے حکمرانوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ اگر پاکستان کا کسان خوشحال ہے تو پورا ملک خوشحال ہے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی تاریخوں میں کسانوں مزدوروں کے خون پسینہ اور زراعت شامل ہے ملک پردنیا میں راج کرنے والے تمام ترقی یافتہ ممالک جن میں آج لاکھوں پاکستانی کاروبار کی غرض سے بیرون ممالک کا رخ کر رہے ہیں ان ملکوں کی انقلابی ترقی کا راز خوشحال کسان ہیں مگر پاکستان اس کے بر عکس کسانوں پر ظلم و جبر کی تاریخ رقم کی جارہی ہے زرعی اجناس پر آئے دن ٹیکسوں کی بوچھاڑ ، اجناس کی قیمتوں میں تابڑ توڑ کمی کر کے کسانوں کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے جو اس بات کی ضمانت ہے کہ ملک کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا جب تک پاکستانی زراعت کو سہولیات سے مالا مال نہیں کیا جاتا ہمارے مارکیٹوں میں تمام شعبہ کاروبار کے لوگ اس وقت متاثر ہیں پریشان بیٹھے ہیں کیونکہ کاروباری حضرات کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے جس وجہ سے صنعت کار اب بیرون ممالک کا رخ کرنے لگ گئے ہیں موجودہ حکومت کے گذشتہ دورانیہ میں بد ترین کاروباری مندی کا سامنا ہزاروں مزدور ملیں بند ہونے کی وجہ سے بے روزگار ہو کر رہے گئے ہیں مگر حکمرانوں کو اورنج ٹرینیں ،میٹرو بسیں چلانے سے فرصت نہیں ایک ضلع کو نوازنے کے لیے کئی ضلعوں کے ترقیاتی فنڈز روک کر یہ ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں اگر انہی کی جگہ پر یہی پیسہ کسانوں کو سبسڈی دی جائے زرعی اجناس پر ٹیکسوں میں کمی کر دی جائے تو ملک کا کسان خوشحال ہو گا جس سے ہر شعبہ زندگی میں بہتری آئے گی اور پاکستان ترقی کی حقیقی راہوں پر گامزن ہو سکے گا ۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں