منڈی بہاؤالدین میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، شہید فوجی افسروں کے قبر پر پھولوں کی چادریں

election pakistan flag pakistan day

اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ لاکھوں قربانیوں سے ہم نے جو ملک حاصل کیا اسے ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے،افضال وڑائچ
ہمیں قوم پرستی کا مظاہرہ کرنا ہو گا،عاطف وڑائچ،اے سی شبیر چیمہ کی شہیدفوجی افسروں کی قبر پر حاضری،پھولوں کی چادریں چڑھائیں

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )منڈی بہاؤالدین میں بھی یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ ضلع حکومت کے زیر اہتمام متعدد تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ نے صنعت زار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو بھولا نہیں کرتیں۔ 23مارچ کا دن منانے کا مقصد اس عہد کی تجدید کرنا ہے کہ لاکھوں قربانیوں کے بعد ہم نے جو ملک حاصل کیا تھا اسے اب ترقی کی بلندیوں تک پہنچانا ہے۔ ڈی او سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ نے کہا کہ 23مارچ 1940کے روز مسلمانوں نے ایک عزم کا ارادہ کیا اور پھر آزاد مملکت کے قیام کیلئے ڈٹ گئے۔ ہم سب کو عقیدے اور فرقے کی تفریق سے بالا تر ہو کر قوم پرستی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ یوم پاکستان پر اے سی منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ نے ڈھوک کاسب میں پاک فوج کے شہید میجر قیصر محمود ساہی اور چک نمبر 03میں شہید کیپٹن زاہد محمود کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ انہوں نے شہدأ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔ چک 03میں اے سی نے شہید کیپٹن زاہد کے والد طالب حسین سے ملاقات کی اور ان کے بیٹے کی عظیم قربانی کو زبردست عقیدت پیش کیا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں