یوم پاکستان کے سلسلے میں ضلعی سطح پر سکولوں کے طلبا اور طالبات کے درمیان حسن قرآت اور نعت خوانی کے مقابلے

Mbdin Map Mandi Bahauddin map
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )پنجاب حکومت کی ہدایت پر محکمہ تعلیم کے زیراہتمام یوم پاکستان کے سلسلے میں آج (منگل) یہاں ضلعی سطح پر سکولوں کے طلبا اور طالبات کے درمیان حسن قرآت اور نعت خوانی کے مقابلے ہوئے جن میں ہونہار طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول میں ہونے والے مقابلوں کے مہمان خصوصی ڈی او ایجوکیشن راجہ شمریز اختر تھے۔جبکہ ڈی او چودھری محمد اسلم نسیم اور ہیڈماسٹر عزیز احمد گوندل نے بھی شرکت کی۔ حسن قرآت کے مقابلے میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میلو کہنہ کے محمد توصیف اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول واسو کی حافظہ آمنہ نے اول پوزیشن حاصل کی۔ نعتیہ کلام میں گورنمنٹ رفیع الاسلام سکول ملکوال کے محمد فرحان اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول واسو کی ام حبیبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔یہ طلبا اب ڈویژن سطح پر منڈی بہاؤالدین کی نمائندگی کریں گے۔٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں