آج جو قومیں ترقی کر چکی ہیں انہوں نے تعلیم پر سب سے ذیادہ توجہ دی ہے، ناصر عباس تارڑ

NCRCLO Chot Dheran News
ملک وال(نامہ نگار)تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی خواہ وہ جتنی بھی جفاکش کیوں نہ ہو آج جو قومیں ترقی کر چکی ہیں انہوں نے تعلیم پر سب سے ذیادہ توجہ دی ہے ان خیالات کا اظہار سماجی رہنماو چیئرمیں یونین کونسل چک رائب ناصر عباس تارڑنے این سی آر سی ایل اوسکول چوٹ دھیراں میں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک نے تعلیم کو سب سے ذیاد ہ اہمیت دی اسی لئے وہ آج دنیا میں ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں نمایاں ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غربت، بے روزگاری اورصحت کے مسائل کاسامنا ہے لیکن تعلیم سب بڑا مسئلہ ہے جس کے حل کے لئے حکومت تو اپنے وسائل بروکار لارہی ہے لیکن تعلیم کو عام کرنے میں ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تب جا کر یہ مسائل ختم ہو سکیں گے ۔تقریب سے سلیم احمد رانجھا سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ( ڈائریکٹر اخوت)،ظفر اقبال قادر ،عرفان شہزادتارڑاور دیگر نے بھی خطاب کیابعد ازاں ناصر عباس تارڑنے پاکستان پبلک ایڈکی طرف سے دستکاری سکول چوٹ دھیراں میں اول،دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والی بچیوں میں سلائی مشینیں تقسیم کیں اور49 طالبات کو فی کس 2 ہزار روپے نقد بھی دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں