منڈی بہاؤالدین میں جشن بہاراں 30مارچ سے 4اپریل تک جاری رہے گا،ترجمان ضلع حکومت

Muzaffar Khan sial DCO Mandi Bahauddin news
منڈی بہاؤالدین میں جشن بہاراں 30مارچ سے 4اپریل تک جاری رہے گا ، پروگراموں کی منظوری
پہلے روز میاں وحیدالدین پارک میں پھولوں کی نمائش ہوگی جو آخری روز تک جاری رہے گی،اسی دن ملکوال میں کبڈی میچ ہوگا
31مارچ کو مشاعرہ یکم اپریل کو میوزیکل شو،خواتین اور بچوں کیلئے کینال میلہ ہوگا،3اپریل کو نیزہ بازی ہوگی،ترجمان ضلع حکومت

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ضلع حکومت منڈی بہاؤالدین کی زیراہتمام جشن بہاراں 30مارچ سے 4اپریل تک جاری رہے گا اور ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر مظفر خان سیال نے مختلف تفریحی پروگراموں کی منظوری دے دی ہے۔ضلع حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ جشن کے پہلے روز میاں وحیدالدین پارک میں پھولوں کی نمائش ہوگی جو آخری روز تک جاری رہے گی۔اسی روز گورنمنٹ بوائزہائی سکول ملکوال میں کبڈی میچ ہوگا۔ 31مارچ کو پھالیہ پائلٹ ہائیر سکینڈری سکول میں والی بال میچ اور ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول میں مشاعرہ ہوگا جس میں ممتاز شعرائے کرام اپنا کلام پیش کریں گے۔ یکم اپریل کو صرف خواتین اور بچوں کیلئے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے پاس کینال میلہ ہوگا۔ اسی شب ڈسٹرکٹ جناح سکول میں میوزیکل شو ہوگا۔خواتین کیلئے الگ محفل موسیقی 02اپریل کو کینال پارک میں ہوگی۔ 3اپریل کو نیزہ بازی کا مقابلہ چک 11میں ہوگا جو دو دن جاری رہے گا۔ ڈی سی او نے تمام ٹی ایم اے ایڈمنسٹریٹروں کو انتظامات کی جلد تکمیل کی ہدایت کی ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں