سرکاری نرخ ناموں سے زائد ریٹ وصول کرنے اور غیر قانونی گیس کی فلنگ بند

tor Town Officer Regulation
ملک وال(نامہ نگار) سرکاری نرخ ناموں سے زائد ریٹ وصول کرنے اور غیر قانونی گیس کی فلنگ کرنے پر ٹی او آر رضوان گوندل کی مونہ سیداں میں سخت کاروائی ایک غیر قانونی گیس ری فلنگ ایجنسی سیل اور سرکاری نرخ ناموں پر عمل نہ کرنے کے جرم میں مختلف دکانداروں کو 39500کے جرمانے عرفان گوندل کا کہنا تھا کہ یہ جرمانے وارننگ کے طور پر کیے گئے ہیں سرکاری مقرر کردہ نرخ ناموں پر عمل درآمد ہر صورت میں کروایا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر ملک وال کی سخت ہدایات پر یہ کاروائیاں تحصیل بھر میں جاری ہیں اور اس کے بعد بھی اگر کسی نے غیر قانونی طور گیس کی ری فلنگ کی تو ان دکانداروں اور ایجنسی مالکان کو حوالہ پولیس کیا جائے گا اور پرچہ درج کر کے جیل کی بھیج دیا جائے گا پنجاب حکومت کی توجہ عوام کو ریلیف مہیا کرنے اور اجناس کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود دکاندار حضرات ناجائز منافع خوری کرنے اور عوام کے ساتھ دھوکہ دہی میں مصروف ہیں ایسے عوام دشمن عناصر کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں