ملکوال:چونگی تا بائی پاس روڈ ،ریلوے پھاٹک تا چک رائب اور 20چک تا رکن روڈ مکمل طور پر تباہ

road repair
ملک وال (نامہ نگار) گذشتہ سال میں مکمل ہونے والی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،چونگی تا بائی پاس روڈ ،ریلوے پھاٹک تا چک رائب اور 20چک تا رکن روڈ مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں سڑکوں کی دوران مرمت بہتر نگرانی اور ٹھیکیداروں کی جانب سے ناقص میٹریل کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب ملک وال شہر اور چاروں اطراف میں بنائی گئی سڑکوں کی چیکنگ کروا ئیں اور مقررہ معیاد سے پہلے ہی تباہ حالی کا شکار ہونے والی سڑکوں کو فی الفور مرمت کرنے اور زمہ دار لوگوں کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات صادر کریں عوامی مطالبہ ملک وال منڈی بہاوالدین مین روڈ، ملک وال چونگی نمبر1سے بائی پاس روڈ، محلہ صابری روڈ، شیرانوالہ پھاٹک تا چک رائب، 20چک تا رکن مین روڈ مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ہلکی بارشوں کی وجہ سے سڑکوں میں بہت بڑے بڑے کھڈے پڑ گئے الحیات ٹاؤن سے مین شاہراہ مکمل طور پر تباہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے گزرنے ک لیے وبال جان بن گئی اس کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں بنائی گئی چھوٹی بڑی تمام سڑکیں اپنی معیاد تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ و برباد ہو چکی ہیں عوامی نمائندوں نے میڈیا کے زریعے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے سرکاری خزانے کی کروڑوں کی خطیر رقم سے بننے والی سڑکیں مکمل ہونے کے فوراً بعد تباہ ہو گئیں ہیں ان تمام کاموں کی انکوائری لگوا کر ان میں استعمال شدہ میٹریل اور ان کو پاس کرنے والے افسران کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں اور ان کی جیبوں سے سرکاری خزانے کی رقم نکلوا کر ان سڑکوں کا فی الفور پیچ ورک کروائیں۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں