پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اصغر علی ڈڈ کے چھوٹے بھائی راسب علی ڈڈ مغوی ملزمان کے چنگل سے آزاد ہو کر گھر پہنچ گیا

Rasib
پیپلز پارٹی کے رہنما وسابق ممبر ضلع کونسل چوہدری اصغر علی ڈڈ کے چھوٹے بھائی راسب علی ڈڈ کو5نامعلوم ملزمان نے30 لاکھ تاوان کے لئے دوروز قبل عثمان چوک کے قریب سے شام کو اغواء کر لیا گیا تھا مغوی ملزمان کے چنگل سے آزاد ہو کر گھر پہنچ گیا
ملک وال(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری اصغر علی ڈڈ کے چھوٹے بھائی راسب علی ڈڈکو 2 روز قبل 5 نامعلوم ملزمان نے 30 لاکھ روپے تاوان کے لئے تقریبا شام 7 بجے عثمان چوک کے قریب سے( گاڑی نمبر 912اسلام آباد)سمیت اغواء کر لیا تھا مغوی کو ملزمان نے 24 گھنٹے کے بعدڈفر جنگل کے قریب رہاکر دیاجس کے بعد وہ اپنے گھر پہنچ گیا۔پولیس تھانہ ملکوال نے 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔ایس ایچ او طاہر مجید خان کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں