MBUJکا تعزیتی اجلاس، رضوان خان نیازی کی والدہ کے لئے فاتحہ خوانی

death dua islam
ملک وال(نامہ نگار) منڈی بہاؤالدین یونین آف جرنلسٹس کا تعزیتی اجلاس گزشتہ روزامجد حسین چشتی کی زیر صدارت مرکزی دفتر میں منعقد ہوا جس میں منڈی بہاؤالدین یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر اور آج نیوز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر رضوان خان نیازی کی والدہ مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحومہ کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ اجلاس میں ظہیر عباس سیال، میاں فیاض احمد، تجمل محمود جنجوعہ، ڈاکٹر شاہد راٹھور، ڈاکٹر مظاہر حسین زیدی، طارق محمود بھٹی، ساجد مغل، سید قدیر احمد زیدی، عرفان صدیق، عثمان علی رانجھا سمیت دیگر شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں