دو مسلح ڈاکو دن دیہاڑے ریلوے پولیس چوکی کے سامنے سرگودھا سے آئے ڈیلر سے تھیلا چھین کر فرار ہو گئے

choor chor arrested
ملک وال(نامہ نگار) سرگودھا کی ایک کمپنی کا ڈیلر گزشتہ روز ملکوال کی مارکیٹ میں اپنے سامان کی سپلائی کیلئے آیا ۔ مارکیٹ میں تاجروں سے ملنے کے بعد وہ واپس سرگودھا جانے کیلئے ریلوے اسٹیشن ملک وال پر پہنچا ابھی وہ اسٹیشن کی سیڑھیاں چڑھنے ہی لگا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر اس کا بیگ چھینا اور فرار ہوگئے ۔متاثرہ ڈیلر نے بتایا کہ اس کے بیگ میں دس ہزار مالیت کی اشیا تھیں جسے ڈاکو لے گئے ہیں ۔ ڈیلر نے کاروائی کیلئے پولیس تھانہ ملک وال کو درخوست دیدی ہے ۔ یاد رہے کہ ریلوے اسٹیشن کے مرکزی دروازے کے بالکل سامنے ریلوے پولیس چوکی ہے جس میں ہر وقت اہلکار موجود ہوتے ہیں جبکہ جہاں واقعہ رونما ہوا اس کے ساتھ ہی ٹیکسی اسٹینڈ بھی ہے ۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں