سینئر صحافی رضوان خان نیازی کی والدہ محترمہ وفات پا گئیں، نماز جنازہ میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت

Death-dua-300x110
ملک وال(نامہ نگار) منڈی بہاؤالدین یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر، ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے جنرل سیکرٹری اور آج نیوز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر رضوان خان نیازی کی والدہ جمعرات کی شام انتقال کر گئیں، ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز جمعہ مدنی مسجد میں ادا کی گئی جس میں امجد حسین چشتی، تجمل محمود جنجوعہ، ظہیر عباس سیال، میاں فیاض احمد، مدثر ظہیر، ڈاکٹر مظاہر زیدی، خواجہ محمد شفیق، تنویر حسین صابر، ایوب مجاہد، ڈاکٹر شاہد راٹھور، عرفان صدیق ، مطیع الرحمن ہیلانی سمیت پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ ان کی رسم قل کل بروز ہفتہ دن دس بجے سلطان ٹاؤن میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں