کمشنر گوجرانوالہ کاڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منڈی بہاؤالدین کا دورہ ، طبی سہولتوں کی فراہمی اور توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا

Commissioner Gujranwala visiting DHQ Mandi Bahauddin news
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن (ر) محمد آصف نے آج (جمعرات) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا اور مریضوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا۔ ڈی سی او مظفر خان سیال ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد اور ایم ایس ڈاکٹر سعد اﷲ گوندل نے انہیں مختلف امور پر بریفنگ دی۔ کمشنر نے مختلف وارڈوں اور ڈائلیسز سنٹر کا معائنہ کیا اور مریضوں سے دستیاب طبی سہولتوں کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایمرجنسی وارڈ کی توسیع کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے جبکہ گرمیوں کے آغاز سے پہلے ائیر کنڈیشنرز کی سروس یا تنصیب بھی کرلی جائے۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات اور خدمات کی فراہمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ڈی سی او کی خصوصی تعریف کی۔ ٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں