بھیرہ ملکوال موٹر وے لنک روڈپر چک سیدا کے قریب سڑک پر لگائی جانے والی مرمت بارش کے بعد ہی بہہ گئی

Malakwal map
بھیرہ ملکوال موٹر وے لنک روڈپر چک سیدا کے قریب سڑک پر لگائی جانے والی مرمت حالیہ بارش کے بعد ہی بہہ گئی سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی۔ ٹریفک کی آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا
ملک وال(نامہ نگار) بھیرہ ملکوال موٹر وے لنک روڈ پر محکمہ ہائی وے کی طرف سے چک سیدا کے قریب مرمت کی جارہی تھی کہ حالیہ بارش کے بعد مرمت شدہ سڑک بہہ جانے کے بعد سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہے،جس سے ٹریفک کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ رضوان احمد گوندل ،چوہدی جاوید ، طاہر عباس نمبردار ،محمد اکرم،عبداﷲ عاصم اور دیگر نے اعلیٰ حکام سے سڑک کی معیاری مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں