اوور چارجنگ روکنے کیلئے نافذ دفعہ 144پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا،سیکرٹری آٹی اے،ٹریفک پولیس کافیصلہ

Secretery district regional transport faryal fakhar mbdin news
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فریال فخراور ڈی ایس پی ٹریفک نعیم احمد چیمہ کے نمائندے کا اجلاس ،مختلف امور پر تبادلہ خیال
پولیس اہلکار تمام روٹوں پر نئے کرائے نامے پر عملدرآمد کرائیں گے، ڈینگی سے بچاؤ کیلئے صفائی کا خیال رکھا جائے، انسپکٹر پرویز گوندل
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فریال فخر اور ڈی ایس پی ٹریفک نعیم احمد چیمہ کے نمائندے انسپکٹر پرویز اقبال گوندل کے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں اوور چارجنگ روکنے کیلئے نافذ دفعہ 144پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا۔ لاری اڈوں اور ویگن سٹینڈز پر نہ صرف حکومتی کرائے نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں گے بلکہ اڈوں کی انتظامیہ کو پابند بنایا جائیگا کہ وہ میگا فون پر مسافروں کو نئے کرائے نامے سے آگاہ کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے کئے جائیں گے اور روٹ پرمٹ بھی منسوخ کئے جا سکتے ہیں۔عملدرآمد نہ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ ٹرانسپورٹروں کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے صفائی کا خاص خیال رکھیں اور لاروا کی افزائش روکنے کے لئے کسی جگہ پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ اڈوں اور گاڑیوں میں ڈینگی کے خطرے سے آگاہی کے پوسٹر اور آویزاں کئے جائیں۔انسپکٹر پرویز اقبال گوندل نے سیکرٹری آر ٹی اے کو یقین دلایا کہ ٹریفک پولیس دفعہ 144پر عملدرآمد کرناے میں فعال کردار ادا کرے گی۔ پولیس اہلکار تمام روٹوں اور اڈوں پر جا کر نئے کرائے نامے پر عملدرآمد کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی ٹریفک نعیم احمد چیمہ نے دفعہ 144کے موثر نفاذ کا حکم دیا ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں