انچارج پٹرولنگ پوسٹ ساہی موڑنے ناکہ کے دوران ناجائز اسلحہ اور شراب برآمدکر کے3 ملزمان گرفتار کر لئے

firing pistal pistol

ایس ایس پی پٹرولنگ توصیف حیدر کی ہدایت پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ ساہی موڑنے جنرل ہولڈاپ کے دوران ناکہ بندی کے دوران ناجائز اسلحہ اور شراب برآمدکر کے3 ملزمان گرفتار کرتے ہوئے مقدمات درج کرا دئیے۔
ملک وال(نامہ نگار) ایس ایس پی پٹرولنگ توصیف حیدر کی ہدائت پر انچارج چیک پوسٹ ساہی موڑ سب انسپکٹر نصر گوندل نے دیگر نفری کے ہمراہ ملکوال تا منڈی بہاؤالدین روڈ پر پل نہر کے قریب ناکہ بندی کے دوران ملزمان محسن شاہ سکنہ کوٹلی سے ناجائز پسٹل اور ملزمان جنید عباس،ملک تنویر ساکنائے ملکوال کے قبضہ سے ایک ایک بوتل شراب برآمد کر کے ہائی ایس نمبری 5936 ITD کو قبضہ میں لے کر ملزمان کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں