اے سی ملکوال نے مہنگے داموں سبزی و فروٹ فروخت کرنے پر 3 دکانداروں کو9 ہزارجرمانہ اور 3 دن کے لئے حوالات میں بند کروا دیا

AC Asif Raza Malakwal news
ملک وال(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر ملکوال آصف رضانے مین بازار میں چھاپے مار کر مہنگے داموں فروٹ اور سبزی فروخت کرنے والے دکانداروں محمد اشرف ولد غلام رسول کو5 ہزار ،لیاقت علی ولدسعی محمداور شعیب ولدسلطان علی کو دو دو ہزار روپے جرمانہ کرکے ملزمان کو 3 دن کی سزا دے کر حوالات میں بند کروا دیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آصف رضانے کہا کہ عوام الناس کو مہنگی اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے اور جعلی اشیاء بیچنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نبٹاجائے گا عوام کو لوٹنے والے کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی واضع پالیسی کے تحت عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں