اے سی منڈی بہائوالدین نے اوور چارجنگ پر 12سے زائد گاڑیوں کو ڈرائیوروں سمیت بند کر دیا

Mbdin News
منڈی بہاؤالدین:ٹرانسپورٹ کرایوں میں اوورچارجنگ پر 12سے زائد گاڑیوں کو ڈرائیوروں سمیت بند کر دیا
مسافروں کو زائد وصول کی گئی رقم واپس ،مقدمات بھی درج، زائد کرائے وصول کرنے والے جیل جائیں گے، اے سی شبیر حسین چیمہ

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال کی طرف سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اوور چارجنگ روکنے کیلئے نافذ دفعہ 144پر عملدرآمد کرتے ہوئے اے سی شبیر حسین چیمہ نے آج 12سے زائد گاڑیوں کو ڈرائیوروں سمیت بند کر دیا جبکہ مسافروں کو موقع پر زائد وصول کی گئی رقم واپس کرائی گئی۔مقدمات بھی درج کرا دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد ، جہلم اور کھاریاں جانے والی ٹرانسپورٹ کے مسافروں سے خود کرایوں کے بارے میں پوچھا۔ جہلم کے ٹرانسپورٹر 40روپے کی بجائے 80روپے جبکہ اسلام آباد کے لئے جانیوالی گاڑیوں کے ڈرائیور 126روپے کی بجائے 200روپے کرایہ وصول کر رہے تھے۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹر مختلف تاویلیں پیش کرتے رہے تا ہم اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اوور چارجنگ ہر گز قابل قبول نہیں۔ زائد کرائے وصول کرنے والے عناصر اب جیل جائیں گے اور انہیں قانون کی خلاف ورزی پر عدالتوں سے سزا ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹر عوم کا استحصال کرنا بند کر دیں ورنہ سخت کارروائی ہو گی۔ مسافروں نے اوور چارجنگ مافیا کے خلاف ایکشن پر ڈی سی او اور اے سی کو دعائیں دیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں