ریسکیو1122کے زیر اہتمام ایکرو ٹیکسٹائل ملز میں 3روزہ ریسکیو تربیت کا انعقاد

Rescue 1122 Mandi Bahauddin news
منڈی بہاؤالدین( ایم بی ڈین نیوز ) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کے زیر اہتمام ایکرو ٹیکسٹائل ملز میں 3روزہ ریسکیو تربیت کا انعقاد کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان کی ہدایت پر ریسکیوسیفٹی آفیسر راجہ گلفام کی معیت میں کروائی جانے والی اس تربیت میں دل اور پھیپھڑوں کو مصنوعی طریقے سے بحال کرنے،خون روکنے،مرہم پٹی کرنے،سانس کے راستے میں کسی بیرونی چیز کی مداخلت کو دور کرنے،سانحات میں مریضوں کی فوقیت کے لحاظ سے درجہ بندی ،فریکچر اور ریڑھ کی ہڈی کے چوٹ زدہ مریضوں کی ابتدائی طبی امداد کی مہارتیں سکھائی گئیں۔ اس تربیت کا مقصد کسی بھی حادثہ کی صورت میں اپنی مدد آپ کے جذبے کے تحت حادثہ میں ہونے والے نقصان کو کم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں