بڑی خبر آ گئی، پہلی مرتبہ پاکستان میں موبائل فونز کی پیداوار کا آغاز، فیکٹری نے کام شروع کر دیا

news-1458038037-6366_large

موبائل فون بنانے والی کمپنی ”جی فائیو“ نے پاکستان میں موبائل فونز بنانے شروع کر دیئے ہیں جن پر ”میڈ ان پاکستان“ کا لیبل درج کیا گیا ہے اورپاکستان میں تیار کردہ یہ موبائل فونز جلد ہی مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش بھی کر دیئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جی فائیو کمپنی نے متعلقہ اتھارٹیز سے منظوری ملنے کے بعد جنوری سے ٹرائل پروڈکشن کا آغاز کردیا ہے اور اب تک 87 ہزار موبائل بنا چکی ہے جنہیں جلد ہی مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کمپنی نے اپنی فیکٹری میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے منظورشدہ مشینیں اور آلات نصب کئے ہیں اور یہ ابھی ماہانہ 5 لاکھ موبائل یونٹس بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے جس میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کمپنی پاکستان میں شروع کئے گئے پلانٹ میں سمارٹ فونز اور فیچر فونز بنائے گی جنہیں مقامی مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ الیکٹرانک اشیاءبنانے والی ایک اور کمپنی ”ہائیر“ بھی اپریل سے موبائل فون اسمبلی پلانٹ لگانے کا اعلان کر چکی ہے۔ پاکستان میں مختلف موبائل فون کمپنیوں کے پلانٹس لگنے سے نوجوانوں کے لیے ناصرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ یہ امید بھی کی جارہی ہے کہ آئندہ دنوں میں ملک میں فونز کم قیمت پر دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کیلئے ٹیکس میں خصوصی چھوٹ بھی دے رہی ہے اور یہی وجہ ہے کمپنیاں پاکستان میں پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہارکر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت کی جانب سے کمپنیوں کو پانچ سال کیلئے انکم ٹیکس میں چھوٹ، موبائل فون بنانے کیلئے استعمال ہونے والے آلات پر ٹیکس چھوٹ، پلانٹس کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس میں چھوٹ جیسی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں