ناصراقبال بوسال بوائز ہائی سکول اور گرلز ہائی سکول ریڑکابالا کو ڈگری کالج بنوانے کا وعدہ پورا کریں

teahcer students study education
ریڑکا بالا (نامہ نگار)ناصراقبال بوسال بوائز ہائی سکول اور گرلز ہائی سکول ریڑکابالا کو ڈگری کالج بنوانے کا وعدہ پورا کریں۔ان خیالات کا اظہار اہلیان ریڑکابالانے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ان کامزیدکہناتھاکہ ناصراقبال بوسال ایم این اے نے الیکشن کے دوران اہلیان ریڑکابالا سے وعد ہ کیا تھاکہ اگر میں منتخب ہو کر برسراقتدار آیا تو ریڑکابالا کے دونوں ہائی سکول پہلی فرصت میں کالج بنواؤ نگاوسائل والے طالب علم تو اچھے تعلیم اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے شہروں میں جا کر داخلہ لے لیتے ہیں اور غریب و کم آمد نی والے لوگوں کے بچوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا وہ نسل درنسل پسماندگی اور غربت کا شکار رہتے ہیں سرکاری تعلیمی ادارے غریب لوگوں کے بچوں کے لیے قیمتی سرمایہ ہیں جو اس دور میں بے یارومددگار ہیں قوموں کی ترقی و خوشحالی کا راز ہی تعلیم ہے حکومت پنجاب کی جانب سے روزانہ پڑھا لکھا پنجاب کا نعرہ لگا یا جاتاہے لیکن اس پر عمل نہیں تعلیم کے لیے ہر بجٹ میں کم رقم مختص کی جاتی ہے اور وہ بھی خرچ نہیں ہوتی صرف دعوؤں اور وعدوں کی حد تک رہتی ہے اہلیان ریڑکابالا کی عوام خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ناصراقبال بوسال ایم این اے اور اختر عباس بوسال ایم پی اے سے پروزرو مطالبہ کرتی ہیں کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اورگرلز ہائی سکول ریڑکابالا کو جلد از جلد ڈگری کالج کا درجہ دیا جائے تاکہ غریب لو گوں کے بچے اور بچیاں بھی تعلیم حاصل کر کے ملک اور قوم کی خدمت کر سکیں اور اپنا مستقبل سنوار سکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں