5 سال تک عمر کے بچوں کو ویکسین کی پہلی ڈوزکے معاملے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

Anti polio meeting mbdin news
پولیو جیسے موذی مرض سے نونہالوں کو بچانے کیلئے مشنری جذبے سے کام کیا جائے،مظفر خان سیال
5 سال تک عمر کے بچوں کو ویکسین کی پہلی ڈوزکے معاملے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ویکسین کیلئے خصوصی ٹیمیں گھر گھر جائیں

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرمظفر خان سیال نے ایک اجلاس میں منڈی بہاؤالدین میں جاری انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا اور محکمہ صحت کے افسروں کو ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض سے نونہالوں کو بچانے کیلئے مشنری جذبے سے کام کیا جائے۔ پانچ سال کی عمرتک کے بچوں کو ویکسین کی پہلی ڈوزکے معاملے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ویکسین پلانے کے لئے خصوصی ٹیمیں گھر گھر جائیں ۔ ضلع سے باہر جانے والے بچوں کو بھی نظرانداز نہ کیا جائے اور انہیں نئی جگہ پر بھی قطرے لازمی پلانے کا اہتمام کیا جائے۔ کہیں بھی کسی بچے کی عدم دستیابی کی صورت میں رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو دی جائے۔ انسداد پولیو مہم کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز بھی کریں۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منیر نے اجلاس کو بتایا کہ انسداد پولیومہم کے دوران 2لاکھ 46ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین پلانے کیلئے 677ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ ضلعی صدر مقام پرکنٹرول روم بھی تمام عمل کی نگرانی کررہا ہے۔ کسی وجہ سے ویکسین پینے سے محروم رہنے والے بچوں کو 17اور18مارچ کوقطرے پلائے جائیں گے۔کسی جگہ پولیو ٹیم نہ پہنچنے کی صورت میں 0546-508450، 0546-509250یا موبائل نمبر 0346-6044007 پر فوراً رابطہ کیا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منیر،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فاروق بھٹہ، ڈاکٹر شکیل بٹ،ڈاکٹر سعداﷲ گوندل، ڈاکٹر فضل اعوان اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں