ریڑکابالا ۔جگہ جگہ تجاوزات سے شہری شدید پریشان انتظامیہ خاموش

media mic journalist press coverage
ریڑکا بالا (نامہ نگار) ریڑکابالا میں جگہ جگہ غیرقانونی تجاوزات موجود ہیں جبکہ اس کے علاوہ مین بازار کی سٹرک پر جگہ جگہ کہیں مٹی کی ٹرالی تو کہیں ریت کی ٹرالی پڑی ہے جس کی وجہ سے آدھی سے زیادہ سٹرک بند ہو جاتی ہے اور ٹریفک شدید متاثر ہوتی ہے ۔اس کے وعلاوہ رہی رسہی جگہ پر باہر سے پھیری کرنے کے لیے آنے والے اپنی گدھا گاڑی کھڑی کر کے بند کردیتے ہیں جب کے ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہیں ۔سٹرک پر پڑی مٹی او ر ریت کی ٹرالیوں سے ایک تو سٹرک خراب ہوتی ہے جبکہ دوسرا ایکسڈنٹ کے بھی بہت سے واقعات ہو تے ہیں۔ہماری متعلقہ انتظامیہ سے درخواست ہے کہ ان نا جائز تجاوزات اور جگہ جگہ پڑی مٹی و ریت کی ٹرالیوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور سٹرک کو ان سے خالی کرایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں