منڈی بہاؤالدین میں لینڈ ریکارڈ سنٹر کا باضابطہ افتتاح محترمہ حمیدہ وحید الدین نے کر دیا

Land Record Mandi Bahauddin news
منڈی بہاؤالدین :صوبائی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے لینڈ ریکارڈ کا فرسودہ نظام ختم کر کے عوام دوست نظام متعارف کرایا ہے۔پنجاب کی 143تحصیلوں میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ حکومت کے انقلابی اقدام سے نہ صرف پٹواری کلچر کا خاتمہ ممکن ہو اہے بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے باعث دنوں کاکام اب منٹوں میں ہو گا۔ وہ آج (سوموار)منڈی بہاؤالدین میں لینڈ ریکارڈ سنٹر کے باضابطہ افتتاح کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی گفتگو کر رہی تھیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ، انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر خرم احمد رانجھا ،ترجمان ن لیگ افضال بھٹی،سینئر صحافی سورج بھٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مظہر عباس نون بھی موجود تھے۔اے سی نے تقریب میں صحافیوں کو خصوصی بریفنگ میں بتایا کہ پہلے مرحلے میں منڈی بہاؤالدین کے 116میں سے 104مواضع کا ریکارڈ کمپیوٹر میں محفوظ ہو چکا ہے۔جلد ہی شہری علاقوں میں ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع ہو جائے گا۔ خرم رانجھا نے بتایا کہ ائیر کنڈیشنڈ ماحول میں کوئی بھی شہری معمولی فیس دے کر منٹوں کے اندر زمین کی فرد اور دیگر تفصیل حاصل کر سکتا ہے۔ حمیدہ وحیدالدین نے پورے سنٹر کا معائنہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا یہ منصوبہ تاریخ میں سنہری باب کے طور پر امر ہو چکا ہے۔ پٹواری کے پیچھے مارے مارے پھرنے کی بجائے شہری ایک چھت کے نیچے باعزت طریقے سے اپنا کام کرا سکتے ہیں۔ شہباز شریف نے جو کہا تھا وہ کر دکھایا ۔ انہوں نے اس موقع پر شہریوں سے انتظامات کی تفصیل بھی حاصل کی اور ان کے مسائل سنے۔

منڈی بہاؤالدین میں لینڈ ریکارڈ سنٹر کا باضابطہ افتتاح محترمہ حمیدہ وحید الدین نے کر دیا” ایک تبصرہ

  1. موجیانوالہ منڈی بہاوءالدین
    ولایئت خاں ولد میاں خاں نےمرکزی امام بارگاہ
    موجیانوالہ ملکیت 28 ایکڑ زمین پرناجائز قبضہ کررکھاہےاورانتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے
    اسے کوئی پوچھنے والانہیں کیونکہ وہ چئرمین ہےیونین کونسل موجیانوالہ کا
    (موجیانوالہ ضلع منڈی بہاوءالدین پنجاب پاکستان) یہ سب کچھ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا کیا دھرا ہوا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں