تین روز موسلادھار کے بعد سورج کی کرنوں نے رنگ بکھیرے، شام کو پھر رم جھم بادل برسے، اولے بھی پڑے

night rain barih

ملک وال+منڈی بہائوالدین+پھالیہ ( ایم بی ڈین نیوز ) ضلع منڈی بہائوالدین اور گردو نواح میں تین روز کی موسلادھار بارش کے بعد پیر کی صبح سورج نکلا اور دن بھر خوب گرمی برساتا رہا۔ تین روز کی موسلادھار بارش نے معمولات زندگی کو ردہم برہم کر دیا تھا، اس دوران لوگوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ سڑکوں اور گلیوں میں بھی پانی جمع رہا۔ پیر کے روز سورج نکلا تو معمولات زندگی بحال ہونے پر لوگوں نے سکھ کی سانس لی۔ شام کو پھر بادل برسے اور ہر طرف جل تھل ہو گیا۔ جبکہ پاہڑیانوالی میں بارش کیساتھ اولے بھی برسے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے بارشوں کے یہ سلسلہ ختم ہو جائے گا جبکہ رواں ہفتے کے اختتام پر بارشوں کے نئے سلسلہ کی پیشین گوئی بھی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں