رانا چوک تا بھیرہ ریلوے پھاٹک تک جلد سٹریٹ لائٹس لگا دی جائیں گی،جشن بہاراں کا انعقاد بھی کیا جا رہاہے

AC Asif Raza Malakwal news
ملکوال (نامہ نگار) شہر کی تزئین و آرائیش میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی رانا چوک تا بھیرہ ریلوے پھاٹک تک جلد سٹریٹ لائٹس لگا دی جائیں گی اور اہلیان ملکوال اور گردو نواح کے لوگوں کی تفریح کے لیے جشن بہاراں کا انعقاد بھی کیا جا رہاہے جس میں کبڈی،محفل مشاعرہ اور پھولوں کی نمائش بھی لگائی جائے گی آصف رضا اعوان اسسٹنٹ کمشنر ملک وال کی میڈیا سے گفتگو کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا ملک وال شہر میں پہلے رانا چوک تا چونگی تک سڑک پر لائٹس لگا دی جا چکی ہیں جن کی وجہ سے رات کے وقت شہر کا حسن دوبالا ہو گیا ہے جس شہر ی مستفید ہو رہے ہیں اسی طرح اب دوسرے مرحلے میں رانا چوک تا بھیرہ ریلوے پھاٹک تک سٹریٹ لائٹس کا کام بہت جلد شروع ہونے والا ہے جس کی کڑی نگرانی کی جائے گی اور کام کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی جشن بہاراں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں کبڈی کا میچ کروایا جائے گا محفل مشاعرہ اور پھولوں کی نمائش بھی کی جائے گی جو 29مارچ سے 31مارچ تک جاری رہے گا اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا تحصیل بھر میں جاری اور مکمل ہو جانے والے ترقیاتی کاموں کا سختی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں میرے دروازے عوام الناس کے ہمہ وقت کھلے ہیں شہر کے ساتھ ساتھ تحصیل بھر میں کہیں پر بھی کوئی انتظامی کوتاہی نظر آنے پر ان کو رجوع کیا جا سکتا ہے جس پر وہ فریضہ اول سمجھ کر فوری طور پر کاروائی کریں گے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں