بھتیجے نے بیٹوں کے ساتھ مل کر چچا کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا،اسلام آباد ہسپتال منتقل

murder knife dead
ملک وال(نامہ نگار) تھانہ گوجرہ کے علاقہ نین رانجھا کے ر ہائشی شیر محمد نے اولاد نہ ہونے کی وجہ سے اپنے بھتیجے محمد ریاض کو اپنے پاس رکھا ہوا تھا ۔ شیر محمد نے اپنی زمین ریاض ولد شان محمد کو دیدی جس پر اس کا بھتیجا محمد نواز ولد شان محمد مشتعل ہو گیا ۔ ملزم نواز نے مطالبہ کیا کہ شیر محمد اپنی زمین میں اسے بھی حصہ دے انکار پر نواز نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ شیر محمد کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ۔ شیر محمد کو تشویشناک حالت کے باعث اسلام آباد کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ جبکہ پولیس تھانہ گوجرہ نے محمد ریاض کی درخواست پر نواز ، عارف اور بنارس کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں