شہباز شریف کو ایک ایسے رہنما کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو دن رات عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے مصروف ہے

Minister Mandi Bahauddin news
حقیقی تبدیلی کا بیڑا اٹھایا ہے،عوام کے سامنے سرخرو ہونے کیلئے جو کچھ ہوا کریں گے،حمیدہ وحیدالدین
شہباز شریف کو ایک ایسے رہنما کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو دن رات عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے مصروف ہے،صوبائی وزیر کی وفد سے گفتگو

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )صوبائی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے حقیقی تبدیلی کا بیڑا اٹھایا ہے۔ عوام کے سامنے سرخرو ہونے کیلئے جو کچھ ہوسکا وہ کریں گے۔ آج صوبے کے طول وعرض میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کو ایک ایسے رہنما کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو دن رات عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے مصروف ہے۔ منڈی بہاؤالدین میں عمائدین شہر کے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے عوام دوست منصوبوں کی بتدریج تکمیل اس عزم کا واضح اظہار ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ انتخابی سیاست کرنے والے صرف الیکشن کے دنوں میں نظر آتے ہیں جبکہ ہم عوام سے مستقل رابطہ رکھتے ہیں۔ ہماری تمام تر توجہ عوم کی بہتری پر مرکوز ہے۔اور نیک نیتی سے شروع کئے گئے پروگرام تیزی سے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکر ہمارا اثاثہ ہیں اور مسلم لیگ(ن) واحد جماعت ہے جس میں مخلص سیاسی کارکنوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جاتا ہے۔ حمیدہ وحیدالدین نے منڈی بہاؤالدین میں ترقیاتی سکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلقے کے ووٹر گواہ ہیں کہ ان کے ساتھ انتخابات کے دوران جو وعدے کئے تھے وہ تمام ایک ایک کرکے پورے کررہی ہوں۔ انہوں نے ملاقات کے دوران شہریوں کے مسائل بھی سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں