شہر کے عقب میں موجود سیم نالہ کی صفائی کروا کر پختہ کروایا جائے عوامی مطالبہ

Saim Nala Safai Malakwal news
ملک وال (نامہ نگار) شہر کے عقب میں موجود سیم نالہ کی صفائی کروا کر پختہ کروایا جائے عوامی مطالبہ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا سیم نالہ جس کی گندگی کی وجہ سے شہر بھر میں مچھروں کی بھر مار ہونے کی وجہ سے موضی امراض نے جنم لے لیا ہے اور ڈینگی امراض کے پھیلنے کا خدشہ ہے چونکہ سیم نالہ کی صفائی کئی سالوں سے نہیں کی گئی اس لیے گندگی سالہا سال سے بھری پڑی ہے اور سیم نالہ کے اطراف میں موجود آبادیوں میں بسنے والے انسانوں کی زندگیاں اجیرن ہیں اور نالہ پختہ نہ ہونے کیوجہ سے نالے کے کٹاؤ کی وجہ سے بائی پاس سڑک متاثر ہونے کا خظرہ بھی ہے شہریوں نے ایم این اے ناصر اقبال بوسال سے مطالبہ کیا ہے سیم نالہ کو پختہ کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور اسسٹنٹ کمشنر ملک وال سے شہریوں نے استدعا کی کہ سیم نالہ کی صفائی کے احکامات جاری کیے جائیں۔۔۔۔۔
*****

اپنا تبصرہ بھیجیں