ضلع منڈی بہائوالدین میں جشن بہاراں 29مارچ سے 4اپریل کو منایا جائے گا، ڈی سی او

Jashn e Baharan Meeting news
ضلع حکومت منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام جشن بہاراں 29مارچ سے 4اپریل کو منایا جائے گا
تمام ایونٹ ضلعی ہیڈکوارٹر پر کرانے کی بجائے تینوں تحصیلوں میں الگ الگ پروگرام ہوں گے، خواتین کے لئے الگ کینال میلہ ہوگا
تقریبات میں شہریوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنائی جائے تاکہ سب موسم بہار کا شایان شان استقبال کرسکیں،ڈی سی او مظفر سیال

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ضلع حکومت منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام جشن بہاراں 29مارچ سے 4اپریل کے درمیان منایا جائے گا۔ اس ضمن میں ڈی سی او مظفرخان سیال کی زیرصدارت اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس بار تمام ایونٹ ضلعی ہیڈکوارٹر پر کرانے کی بجائے تینوں تحصیلوں میں الگ الگ پروگرام ہوں گے تاہم مرکزی اختتامی تقریب منڈی بہاؤالدین میں ہوگی۔ ملکوال، پھالیہ اور منڈی بہاؤالدین میں ٹی ایم ایز کے زیراہتمام تقریبات میں کھیلوں کے مقابلے، مشاعرہ،محفل موسیقی، فلاورشو اور تقریری مقابلے ہوں گے۔ خواتین کے لئے الگ کینال میلہ ہوگا جس میں ممتاز موسیقاروں کو مدعو کیا جائے گا۔ ڈی سی او نے ہدایت کی تقریبات میں شہریوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنائی جائے تاکہ ہم سب مل کر موسم بہار کا شایان شان استقبال کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ وحیدالدین پارک میں لگنے والے فلاور شو پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اچھی کارکردگی پر انعام دیا جائے گا۔ مظفرخان سیال نے کہا کہ محفل مشاعرہ میں ملک کے معروف شعرا کرام کو مدعو کیا جائے گا جبکہ لوک گلوکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اجلاس میں اے ڈی سی افضال احمد وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنر ز شبیر حسین چیمہ، کاشف رضا شاہد اعوان، آصف رضا، ای ڈی او میاں ظہیرالدین، ڈاکٹر منیر،سید توقیر شاہ، ڈی ایس پی فاروق بھٹہ اور ڈی او عاطف وڑائچ نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں