ڈی سی او منڈی بہاؤالدین نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اوور چارجنگ روکنے کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی

Muzaffar Khan sial DCO Mandi Bahauddin news
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اوور چارجنگ روکنے کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی ہے۔ ٹرانسپورٹروں کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ حکومت کے مقرر کردہ کرائے نامے کے تحت ہی مسافروں سے کرایہ وصول کریں۔ اوور چارجنگ سے باز نہ آنے والے ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کو کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔ ڈی سی او نے حکمنامے میں ٹرانسپورٹر اور اڈہ مالکان کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اڈوں اور گاڑیوں کے اندر نمایاں جگہوں پر نئے کرائے نامے آویزاں کریں۔اسسٹنٹ کمشنر ز اور سیکرٹری آر ٹی اے پولیس کے تعاون سے دفعہ 144کا نفاذ یقینی بنائیں گے۔٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں