بار موسیٰ سے آنے والی راجباہ کا پانی آخری ٹیل تک نہ پہنچنے کے باعث کاشتکاروں کی سینکڑوں ایکڑ فصلیں خراب ہونے کا خدشہ

kisan
بار موسیٰ سے آنے والی راجباہ کا پانی آخری ٹیل تک نہ پہنچنے کے باعث کاشتکاروں کی سینکڑوں ایکڑ فصلیں خراب ہونے کا خدشہ ، راجباہ کی مرمت اور شگاف بھر کر پانی کو آخری ٹیل تک پہنچایا جائے ، کسان بورڈ کا مطالبہ
ملک وال(نامہ نگار) کسان بورڈ کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمد نصر گوندل نے بتایا کہ کہ ملک وال کے علاقوں بارموسیٰ، میانہ گوندل، گارب اور لوکڑی مسلیاں کے سینکڑوں کاشتکار آخری ٹیل تک پانی نہ پہنچنے کی وجہ سے پریشان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بار موسیٰ سے لوکڑی مسلیاں تک آنے والی راجباہ میں صفائی نہ ہونے اور کئی جگہوں پر شگاف ہونے کی وجہ سے پانی آخری ٹیل تک نہیں پہنچتا جس کی وجہ سے کاشتکاروں کی سینکڑوں ایکڑ اراضی پر فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے ۔راجباہ میں کئی جگہوں پر شکاف ہونے کی وجہ سے کافی پانی ضائع ہوتا ہے۔ انہوں نے ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مدفظر اقبال سیال سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ نہر کے افسران کو حکم دیں کہ وہ بارموسیٰ راجباہ کی صفائی کرنے کے ساتھ اس میں موجود تما شگافوں کو بھر دیں تاکہ پانی ضائع ہونے کی بجائے زمینوں کو سیراب کرے اور فصلوں کی پیداروار بہتر ہو۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں