فقیریاں پل کی تعمیر 8ماہ بعد بھی مکمل نہ ہو سکی ، متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا

protest strike peoples
ملک وال(نامہ نگار) ملک وال کے نواحی علاقہ ہیڈ فقیریاں سے 100گز کے فاصلہ پر ٹریفک کیلئے نہر ریسٹ ہاؤس کے سامنے 8سال قبل پل کی تعمیر کا م شروع ہوا تھا لیکن آٹھ سال گذر جانے کے باوجود پل کی تعمیر مکمل نہیں ہو سکی ۔ پل کی تعمیر سے فقیریاں گاؤں ، بنگلہ کالونی اور ہیڈ فقیریاں سمیت ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو آمدورفت کی سہولت مسیر ہو گی۔ پل کی تعمیر میں تاخیر کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو شدید دشواری اور مشکلات کا سامنا ہے ۔ اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، اور ڈی سی او منڈی بہاؤالدین سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ پل کا تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کروایا جائے تاکہ اہل علاقہ کو بہتر سفری سہولت حاصل ہو۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں