محکمہ آبپاشی دریا میں پانی کی صورتحال سے آگاہ کرے، ریسکیو1122 چھتیں گرنے کے واقعات سے باخبر رہے

DCO Office MBDIN NEwS
مسلسل بارشوں کے پیش نظر تمام محکمے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل رکھیں،مظفرخان سیال
محکمہ آبپاشی دریا میں پانی کی صورتحال سے آگاہ کرے، ریسکیو1122 چھتیں گرنے کے واقعات سے باخبر رہے،کنٹرول روم قائم
ڈینگی کے خطرے کو ہرگز نظرانداز نہ کیا جائے، اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں ڈینگی کے تدارک کے حوالے سے مہم چلائیں،ڈی سی او

منڈی بہاؤالدین (ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے بارشوں کے جاری سلسلے کے پیش نظر تمام ضلعی محکموں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ آج (ہفتہ) ضلعی افسروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بارشیں ابھی مزید دو روز چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ آبپاشی ضلعی انتظامیہ کو دن میں 2مرتبہ نہروں اور دریا میں پانی کی صورتحال سے آگاہ کرے گا جبکہ ریسکیو1122بارشوں سے خدانخواستہ چھتیں گرنے کے واقعات سے باخبر رہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میں اے ڈی سی افضال احمد وڑائچ کی سربراہی میں خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔تمام ٹی ایم ایز نکاسی آب کے انتظامات مکمل رکھیں۔ ڈی سی او نے خبردار کیا کہ ڈینگی کے خطرے کو ہرگز نظرانداز نہ کیا جائے اور تمام سرکاری دفاتر کے انچارج ایک مرتبہ اپنی عمارتوں کو چیک کریں تاکہ کہیں لاروا پرورش نہ پاسکے۔ تینوں اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں ڈینگی کے تدارک کے حوالے سے مہم چلائیں جبکہ سیمینار اور واک کا بھی اہتمام کریں۔انہوں نے ای ڈی او ایجوکیشن اور اے ڈی کالجزکو ہدایت کی کہ تمام سکولوں کے انچارج صاحبان کو متحرک کیا جائے۔کسی جگہ پر بارش یا دوسرا پانی کھڑا نہیں ہونا چاہیے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں