ان ٹرینڈ اساتذہ کی تنخواہوں میں انکریمنٹس لگانے کا حکم دینے پر سپریم کورٹ کو خراج تحسین

Bashir Warraich president teacher unior mandi bahauddin news

ملک وال(نامہ نگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں راجہ ذوالفقار علی ، محمد بشیر وڑائچ، ڈاکٹر نواز انجم اور محمد ارشد ڈڈ نے ان ٹرینڈ اساتذہ کی تنخواہوں میں انکریمنٹس لگانے کا حکم دینے پر سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ غریب پرور ہر جس سے محکمہ تعلیم کے یو ٹی اساتذہ کو فائدہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہمیشہ اپنی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے بل پاس کرتے رہتے ہیں اور اس وقت فنڈز کی کمی بھی نہیں ہوتی لیکن جب ملازمین کو ان کا جائز حق دینا ہو تو فنڈز کی کمی کا رونا رویا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ نے ہمیشہ ملازم طبقہ کی دادرسی کی ہے ۔ انہوں نے نے عدالتی فیصلہ پر یو ٹی اساتذہ کو مبارکباد دی۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پیک کے امتحان سے قبل احتجاج کے وقت وعدہ کیا تھا کہ وفاق اور دیگر صوبوں کی طرح پی ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ 14، ای ایس ٹی کو گریڈ 16اور ایس ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ 17دیا جائے گا۔ جبکہ سرکاری سکولوں کو پرائیویٹائز نہیں کیا جائے اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نہیں بنائیں گے ۔ لیکن حکومت نے ابھی تک کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے پی ٹی یو کے مطالبات پورے نہ کئے تو احتجاج کا سلسلہ پھر شروع کر دیں گے ۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں