منڈی بہاؤالدین میں ڈی سی او کی جانب سے آٹے ،چینی،دودھ،گوشت سمیت ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی

Muzaffar Khan sial DCO Mandi Bahauddin news
ڈی سی او منڈی بہاؤالدین نے آٹے ،چینی،دودھ،گوشت سمیت ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی کردی
آٹے کے تھیلے کی قیمت 770روپے ، سپر باسمتی 70روپے کلو،کھلا دودھ 65روپے لیٹر ، مٹن 550روپے کلو،دودھ 65روپے لیٹر مقرر
سرخ مرچ 242روپے، بڑا گوشت 280روپے کلو، روٹی 6روپے، نان 7 اور دہی 70روپے کلو میں فروخت کیا جائیگا،نوٹیفکیشن جاری

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے ایک حکمنامے کے تحت ضلع بھر میں آٹا، چینی، دالوں،دودھ، گوشت اور روٹی سمیت دیگر ضروری اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت 770روپے ، چاول سپر باسمتی 70روپے کلو، دال چنا موٹی 114، باریک 110، دال مسور موٹی 132روپے، باریک160روپے، دال ماش دھلی ہوئی240روپے کلو، دال ماش چمن245روپے، دال مونگ دھلی ہوئی 130، دال مونگ چھلکا 120، کالا چنا 108روپے کلو اور سفید چنا )کینیڈا)110 روپے اور سفید چنا باریک مقامی 105 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح سرخ مرچ 242روپے کلو، بیسن 115روپے کلو، چینی 64روپے کلو، کھلا دودھ 65روپے لیٹر ، مٹن 550روپے کلو، بڑا گوشت 280روپے کلو، روٹی 6روپے، نان 100گرام 7روپے اور دہی 70روپے کلو میں فروخت کیا جائیگا۔ ڈی سی او نے پرائس مجسٹریٹوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ نئے نرخنامے پر فوری طور پر عملدرآمد کرایا جائے۔ قیمتوں میں کمی نہ کرنیوالے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں