دو دن سے جاری بارش۔لوگوں نے گرم کپڑے پھر پہن لئے، سموسے ، پکوڑے ، مچھلی کی فروخت میں اضافہ

Rain light
ملک وال(نامہ نگار) شہر اور گردونوح میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جا ری رہا ۔ جمعرات کی شام شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ جمعہ کے روز بھی سارا دن جاری رہا ۔ بارش کے باعث جاتی ہوئی سردی پھر لوٹ آئی موسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے لوگوں نے گرم کپڑے ، جیکٹس ، اور شالیں پھر نکال لیں ۔ بارش سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہونے کی وجہ سے سموسے پکڑے اور مچھلی کی دکانوں پر لوگوں کا کافی رش دیکھائی دیا ۔ خواتین نے گھروں میں موسم کی مناسبت سے خصوصی طور پر مزیدار کھانے پکائے۔ بارش سے کچے رستے کیچڑ سے بھر گئے جس کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں