اے سی ملکوال ان ایکشن،شہریوں کی درخواست پر بھیرہ روڈ کی صفائی و ستھرائی کے فوری احکامات جاری

Asif Raza AC Malakwal news
ملک وال(نامہ نگار) بھیرہ روڈ پر واقع مارکیٹ کے تاجروں اور اس سے ملحقہ رہائشیوں نے اسسٹنٹ کمشنر ملک وال آصف رضا کو تحریری درخواست دی کہ ٹی ایم اے کا عملہ مذکورہ علاقہ کی بروقت صفائی و ستھرائی نہیں کر رہا، لہذا اس علاقہ کی فوری صفائی کے لئے احکامات جاری کئے جائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ملک وال آصف رضا نے اس درخواست کے بعد ٹی ایم اے عملہ کو فوری احکامات جاری کئے کہ اس علاقہ کی باقاعدگی سے صفائی و ستھرائی کو یقینی بنایاجائے۔ شہریوں سید آصف شاہ، محمد سلیم، ذوالفقار احمد، لیاقت، محمد امیر، انوارالحق سمیت دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر ملک وال کو اس فوری اقدام پر خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح عوام کی بہتری کے لئے کام کرتے رہیں گے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں