ڈاکخانہ روڈ ملکوال جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے کھنڈرات میں تبدیل،لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات

GPO Road Malakwal Post Office Malakwal news
ملک وال (نامہ نگار) شہر کی مصروف سڑک ڈاکخانہ روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی ، اس سڑک پر متعدد سکولز ہونے کی وجہ سے سینکڑوں طلبا و طالبات گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر آتے جاتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ دیگر ٹریفک بھی کافی تعداد میں چلتی ہے ۔ مذکورہ سڑک کو قریباٌ 12سال قبل بنایا گیا تھا جس کے بعد آج تک اس سڑک پر پیچ ورک بھی نہیں کیا گیا ۔ بارشوں کے موسم میں اس سڑک کا کافی حصہ پانی میں کئی کئی گھنٹے ڈوبی رہتی ہے جس کی وجہ سے سڑک کا زیادہ تر حصہ جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہے جبکہ کئی جگہوں پر سڑک کا وجود ہی غائب ہے ۔ سڑک کی خستہ حالی اور گڑھوں کی وجہ سے کئی حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں جس سے کئی افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔ انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے صدر ملک اعجازالحق مدنی اور دیگر رہنماؤں نے ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی بلاتاخیر تعمیرنو کی جائے تاکہ لوگوں کو آمدورفت میں آسانی ہے۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں