منڈی بہاؤالدین میں گرانفروشی اور نرخنامے آویزاں نہ کرنے پر 56دکاندار گرفتار، 5لاکھ جرمانہ

Price Control Mandi bahauddin news

حالیہ عرصے میں 2215دکانوں کا معائنہ کیا گیا، 344مقامات پر قانون کی خلاف ورزیاں پائی گئیں،12ایف آئی آرز کا اندراج
کوئی دکاندار جرمانے کے باوجود گرانفروشی سے باز نہیں آتا تو پھر اس کا علاج یہ ہے کہ اسے جیل بھجوا دیا جائے،افضال احمدوڑائچ

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ضلع حکومت منڈی بہاؤالدین نے گرانفروشی اور نرخنامے آویزاں نہ کرنے پر 56دکانداروں کو گرفتار کرکے 5لاکھ روپے جرمانہ وصول کرلیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ کی زیرصدارت پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس میں بتایا گیا کہ حالیہ عرصے کے دوران 2215دکانوں کا اچانک معائنہ کیا گیا جہاں 344مقامات پر قانون کی خلاف ورزیاں پائی گئیں۔12ایف آئی آرز کا اندراج بھی عمل میں لایا گیا۔ اے ڈی سی نے مجسٹریٹوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ من مانے نرخ وصول کرنے والے ہرگز کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اگر کوئی دکاندار جرمانے کے باوجود مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے سے باز نہیں آتا تو پھر اس کا علاج یہ ہے کہ اسے سمری ٹرائل کے بعد جیل بھجوا دیا جائے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کاشف رضا شاہد اعوان کی بالخصوص تعریف کی جنہوں نے سب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ساڑھے 63ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔ اے سی ملکوال آصف رضا نے ساڑھے 46ہزار روپے جرمانہ کرکے 4افراد کو جیل بھجوایا۔ اے سی منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ،سپیشل مجسٹریٹ عارف انجم، عاطف وڑائچ،شہبازبھٹی اور شہزادی آصفہ نے بھی اچھی کاکردگی دکھائی جس پرافضال وڑائچ نے ہدایت کی کہ گرانفروشی کے خلاف مہم اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھی جائے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں