اے سی ملکوال اور سیکرٹری آر ٹی اے کی مشترکہ کارروائی،زائد کرایا وصول کرنے والے گرفتار

Secretry RTA Faryal Fakhar mandi bahauddin news

ملکوال میں مقررہ کرائے سے زائد وصولی کرنیوالے 7ڈرائیوروں کو گاڑیوں سمیت بند کر دیا
اے سی ملکوال آصف رضا اور سیکرٹری آر ٹی اے فریال فخر کی مشترکہ کارروائی، 3500روپے جرمانہ،زائد وصول شدہ رقم مسافروں کو واپس
نئے کرائے کی فہرست نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائے،ڈی سی او،اے سی پھالیہ نے جعلی دیسی گھی بیچنے والے2دکاندار پکڑلئے

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )اسسٹنٹ کمشنر ملکوال آصف رضا اور سیکرٹری آر ٹی اے فریال فخر نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مقررہ کرائے سے زائد وصولی کرنیوالے 7ڈرائیوروں کو گاڑیوں سمیت بند کر دیا جبکہ زائد وصول شدہ رقم مسافروں کو واپس کر دی گئی۔ٹرانسپورٹروں کو 3500روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔انہوں نے ملکوال بھیرہ،ملکوال رکن اور ملکوال لاہور روٹس پر ناکے لگاکے کرایوں کی چیکنگ کی۔ ڈی سی او مظفر خان سیال نے سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئے کرایوں کی فہرست بس اڈوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائے۔ مقررہ کرایوں کی وصولی ہر صورت میں یقینی بنائی جائیگی۔من مانے کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف مہم اسی جذبے سے جاری رکھی جائے۔ ضروری ہوا تو دفعہ 144بھی نافذ کی جائیگی۔ دریں اثنااے سی ملکوال نے عطائیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2افراد کا چالان کر دیا۔ یہ دونوں ہومیو کلینک کی آڑ میں ایلو پیتھک ادویات فروخت کر رہے تھے۔ اس دوران اے سی پھالیہ کاشف رضا اعوان نے جعلی دیسی گھی فروخت کرنیوالے 2دوکانداروں عابد علی اور لیاقت علی کو گرفتار کر کے 150کلو ناقص گھی برآمد کر لیا۔ دوکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ انہوں نے میٹرک کے کئی امتحانی مراکز کا بھی جائزہ لیا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں