سید سبط الحسن شاہ بخاری رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ۔ شادی کی تقریبات میں دوست و احباب کی بھر پور شرکت

shadi shaadi merriage nikah
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) سید سبط الحسن شاہ بخاری رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ۔ شادی کی تقریبات میں دوست و احباب کی بھر پور شرکت ، مبارک بادوں کا تانتا بند ھ گیا محلہ روشن پورہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ، اسٹیٹ لائف انشورنس کے سیلز منیجر اور ممتاز ماہر تعلیم سید محمود الحسن شاہ بخاری کے فرزند ، سید علی قاسم شاہ بخاری کے کے بڑے بھائی سید سبط ا لحسن شاہ بخاری کی شادی کی مبارک تقریب گزشتہ دنوں وقوع پذیر ہوئی ۔ دعوت ولیمہ کی تقریب کا نعقاد حیدر پیلس پھالیہ روڈ میں ہوا۔ دعوت ولیمہ میں سجادہ نشین لاہور پیر سید سجاد بخاری ، سجادہ نشین چھنی مست پیر سید شبیہ الحسن ، سجادہ نشین ڈھیری پیراں پیر سید کلیم حیدر ، پیر سید عقیل حیدر، پیر سید ذوالفقار حیدر ، سابق ایم پی اے طارق محمو د ساہی سابق تحصیل ناظم چوہدری امتیاز نمبر دار ، سابق چیئر مین و سابق امیدوار برائے ایم پی اے (ڈنگہ) چوہدری اعجاز احمد رنیہ ، سابق ناظم یونین کونسل پنڈی بہاؤالدین چوہدری محمد اکرم ، سابق نائب ناظم محمد منشاء گوندل ، وائس چیئر میں یونین کونسل کندھا نوالہ سید یاسر عرفات ، کونسلر سید طاہر نقوی ایڈووکیٹ ، کونسلر شاہد حسین کاظمی تحصیل میونسپل آفیسر چوہدری عنصر ساہی ، ڈاکٹر افتخار احمد ہاشمی ، سنیئر صحافی و ضلعی جنرل سیکرٹری اسلامک ہیو میو پیتھک میڈیکل ایسو سی ایشن ڈاکٹر راؤ محمد وحید انور ، چیف ایگزیکٹو شاہ جی مووی سید نوید حسین شاہ ، سید علی حسن ہمدانی ، پرنسپل MB ہائی سکول محمد اقبال رانجھا ، سٹاف MB ہائی سکول ، ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین محمد بشیر وڑائچ ، مرکزی نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین محمد نواز انجم ، چوہدری منور حسین ایڈووکیٹ اسٹیٹ لائف انشورنس کے سیکٹر ہیڈ ملک عابد حسین ، ایریا منیجر ز نذیر احمد کھو کھر ، رزاق تارڑ ، عزیز شہزاد ، اصغر علی انجم ، سیلز منیجرز محمد اکرم ، غلام قنبر ، چوہدری عنصر اقبال گو ندل ، سید تو قیر عباس ، سید حسنات شاہ ، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ عزیز و اقارب نے بھر پور شرکت کی ۔ اور دولہا اور سید محمود الحسن شاہ بخاری کو مبارک باد دی ۔ شادی کی تقریب میں سید سبط الحسن شاہ بخاری کے مقامی دوستوں کے علاوہ خصوصی طور پر شرکت کیلئے ساؤتھ افریقہ سے آئے ہوئے دوستوں وقاص اسلم اور علی رضا ء خواجہ نے بھی شرکت کی ۔ یاد رہے سید سبط الحسن شاہ بخاری روشن پورہ کی معروف روحانی شخصیت سید مسعود الحسن شاہ بخاری المعروف با با جی علی دم کے پوتے ہیں ۔ ان کی شادی کیر انوالہ سیداں کے معروف دینی و روحانی خاندان میں ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں