پٹرولیم مصنوعات کے ریٹ کم، انتظامیہ عمل درآمد کروانے میں ناکام

Malakwal map
ملک وال(نامہ نگار)حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کے ریٹ کم کرنے کے بعدپبلک ٹرانسپورٹ کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا گیا تھا ۔جس پر انتظامیہ عمل درآمد نہ کروا سکی ۔ٹرانسپوٹرز نے من مانے کرائے وصول کرنیکا سلسلہ جاری کر رکھا ہے تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے ریٹ کم کرنے کے بعد پبلک ٹرانسپوٹ کے کرائے کم کر دئیے تھے تاہم ٹرانسپورٹر ز نے نئے کرایہ نامہ پر عمل درآمد نہیں کیا اور من مانے کر ائے وصول کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ کرایہ 69 پیسہ فی کلومیٹرہے جس کے مطابق ملک وال سے منڈی بہاوالدین 33 کلومیٹرکا کرایہ 22.63 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ مسافروں سے 50 روپے وصول کیئے جارہے ہیں ملکوال سے بھیرہ 27 کلومیٹر کا کرایہ 18.63 روپے کی بجائے 50 روپے وصول کئے جارہے ہیں ملکوال سے گوجرہ23 کلومیٹر کا کرایہ 15.87 روپے ہے جبکہ 45 روپے وصول کئے جارہے ہیں ملکوال سے لاہور کا کرایہ 152 روپے جبکہ وصول 330 روپے کیا جارہا ہے ، ملک وال سے راولپنڈی کا کرایہ 124 روپے بنتا ہے وصول 330 سو روپیہ کیا جارہا ہے ملکوال سے سرگودھا کا کرایہ 79.35 مقرر کیا گیا ہے جبکہ وصول150 روپے کئے جارہے ہیں اسی طرح تمام روٹس پر من مانا کرایہ وصول کیا جارہا ہے حکومت نئے کرایہ نامہ پر عمل درآمدکرانے پر مکمل طور پر بے بس اور ناکام ہوچکی ہے انتظامیہ کی طرف سے بھی چند گاڑیوں کو جرمانے یا زائد کرایہ مسافروں کو واپس کر کے کاروائی ڈال دی جاتی ہے تاہم ٹرانسپوٹرز سرکاری مقرر کردہ کرایہ نامہ کو کوئی اہمیت نہیں دے رہے ہیں۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری کرایہ نامہ پر عمل درآمد کرایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں