کالج میں ہر سال کی طرح ا مسال بھی سالانہ سپورٹس گالہ کا آغاز کر دیا گیا ہے،پرنرنسپل ڈگری کالج ملکوال

sports gala childern students
ملک وال(نامہ نگار) طالبعلموں کے لیے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد طالبعلموں کی جسمانی نشو و نما کے لیے بہت ضروری ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ملک وال نے کالج میں پانچ روزہ سپورٹس گالہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کالج میں ہر سال کی طرح ا مسال بھی سالانہ سپورٹس گالہ کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں طالبعلموں کو مختلف کھیلوں میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا خوب موقع دیا جائے گا سپورٹس گالا میں کرکٹ ، بیڈمنٹن اور کبڈی سمیت دیگر کھیل شامل ہیں۔ پرنسپل کالج نے کہا کہ پانچ دن جاری رہنے والے سپورٹس گالا کے اختتام پر کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو انعامات دئیے جائیں گے ۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں