نعت خوانی قلبی سکون اور ایمان کی تازگی کا باعث ہے ، عشق رسول ﷺ ہر مسلمان کا سرمایہ ہے

Dr. Muhammad Arshad journalist malakwal news
ملک وال(نامہ نگار) ان خیالات کا اظہار علامہ سید اجمل حسین شاہ نے محفل میلاد کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی شان اﷲ تعالیٰ قرآن پاک میں بھی بیان کرتا ہے ۔ علامہ سید اجمل حسین شاہ نے کہا کہ نعت خوانی حضور اکرم ﷺ کو بہت پسند تھی آپ ﷺ حضرت حسان بن ثابت ؓ کیلئے اپنی چادر رحمت بچھا کر ان سے نعت شریف سنا کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلمان دین اسلام سے بہت دور ہو چکے ہیں ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں اسلامی اخلاقی قدروں سے محروم ہیں دور جہلات کی طرح آج ہمارے معاشرے میں انصاف اور انسانیت کا احترام ختم ہو چکا ہے ہمارا معاشرتی نظام آدھا تیتر آدھا بٹیر کی شکل اختیار کر چکا ہے اسلام کی صرف وہ باتیں ہم اپناتے اور بیان کرتے ہیں جو ہمارے ذاتی فائدہ کی ہیں ہمیں اپنی نئی نسل کو حضور اکرم ﷺ کی سیرت و کردار سے روشناس کرانا چاہئے ۔ اس موقع پر نعت خوان حضرات نے نبی مکرم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں