پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود غریب عوام ریلیف سے محروم

petrol desiel
ریڑکا بالا (نامہ نگار) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تو نمایاں کمی کی ہے لیکن اس کمی کی وجہ سے غریب عوام کو کسی قسم کاریلیف نہیں مل سکا ۔پہلے جب پٹرولیم مصنوعات کی قمتوں میں اضافہ ہوتا تھا تو ہر چیز کے ریٹ اپنے آپ ہی بڑھ جاتے تھے اب جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی قمتوں میں کمی ہوئی ہے تو کسی بھی گاڑیوں کے کرایوں سے لے کر اشیاء خودر نوش تک کسی کی بھی قیمت میں کوئی نمایاں کمی واقع نہیں ہوئی جس سے غریب آدمی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کی وجہ سے جو ریلیف اس کو ملنا چاہیے تھا اس سے محروم رہ گیا ہے ۔۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی ایک وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بھی سمجھا جاتا تھا۔لیکن اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجودملک میں مہنگائی اور بے ورز گاری پہلے ہی کی طرح عروج پر ہے۔ غریب عوام کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی طرح دوسری اشیاء خودرنوش میں بھی کمی کی جائے تک کہ اس کا ریلیف غریب عوام تک پہنچ سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں