ملکوال میں تعلیم کو پہلے سے بہترین طریقہ سے پروان چڑھتا دیکھا جا رہا ہے

Efa School Malakwal news
ملک وال(نامہ نگار)تعلیم دوست پالیسیاں ہی ملکی وقار کی شناخت ہوتی ہیں جب تک تعلیم کو عام کرنے کے لئے ہر طبقہ کی طرف سے عملی کردار ادا نہیں کیا جائے گا اس وقت تک محض منصوبہ بندیاں اور خالی دعوے تعلیمی انقلاب نہیں لا سکیں گے ،ان خیالات کا اظہار مقامی سکول کے نئے کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سکول شاہد محمود عاطف نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملکوال میں تعلیم کو پہلے سے بہترین طریقہ سے پروان چڑھتا دیکھا جا رہا ہے اور انشااﷲ مزید بہتر اور بنیادی سہولیات کے ساتھ بچوں کی معیاری تعلیم کے لئے ہم کوشاں رہیں گے ۔شاہد محمود عاطف نے کہا کہ جدید طریقہ تعلیم اور آن لائن سسٹم متعارف کروا رہے ہیں جس کے کے تحت والدین اور طلباء طالبات کے سرپرست ہر وقت سسٹم سے رابطے میں رہیں گے۔اس موقع پر سکول ڈائریکٹر آمنہ شاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا دیگر سکولوں کے مقابلے میں ادارے کی فیس مناسب رکھ کر بہترین تعلیمی سہولیات اور بچوں کے لئے دیگر سرگرمیوں کا بھی عمدہ انتظام کیا ہے جس سے بچوں کی عملی تربیت نکھر کر سامنے آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی کا بچہ بھی اب معیاری درسگاہ میں تعلیم حاصل کر سکے گا۔ چیف ایگزیکٹو چوہدری امیر تارڑ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کا مقصد بزنس نہیں ہے بلکہ خدمت کے جزبہ کے تحت اس کی بنیاد رکھی گئی ہے اس موقع پر پرنسپل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں کونسلرز،سیاسی و سماجی شخصیات،طلباو طالبات کے والدین اور صحافیوں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں