ملکوال:بھرے بازار میں دن دیہاڑے صراف کی دکان میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات،تین لاکھ روپے،موبائل فون و دیگر اشیا چوری

choor chor arrested

رانا چوک کے بھرے بازار میں دن دیہاڑے صراف کی دکان میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، چار ڈاکو صراف رانا عظیم سے تین لاکھ روپے مالیت کی نقدی ، موبائل فون اور دیگر اشیا لوٹ کر کر فرار ہو گئے ، ڈاکو دکان میں داخل ہوئے تو صراف نے خفیہ الارم بجا دیا، پولیس واردات کے 20منٹ بعد پہنچی، اس دکان پر ڈکیتی کی یہ دوسری واردات ہے۔
ملک وال(نامہ نگار) تفصیلات کیمطابق رانا چوک میں رانا محمد عظیم صراف اپنی دکان پر گاہکوں کے ساتھ مصروف تھا کہ قریباٌ دن ساڑھے بارہ بجے موٹر سائیکل پر سوار چار مسلح ڈاکو وہاں پہنچے ایک ڈاکو باہر کھڑا ہو گیا جبکہ تین اندر داخل ہوئے ۔ متاثرہ صراف نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے آتے ہیں اس سے نقدی ، موبائل فون اور دیگر زیورات چھینے میں نے خفیہ الرم بجایا تو ڈاکو فرار ہو گئے ۔ پولیس وقوعہ کے 20منٹ بعد موقع پر پہنچی۔پولیس سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگانے میں مصروف ہے ۔ ۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں