اوور چارجنگ پر ملکوال، سرگودھا، گجرات، راولپنڈی اور کھاریاں روڈ پر23 بسوں اور ویگنوں کے چالان،55ہزار روپے جرمانہ

Faryal Fakhar sectetory transport
منڈی بہاؤالدین:سیکرٹری آرٹی اے کا اوورچارجنگ کے خلاف کریک ڈاؤن،41ڈرائیورگرفتار
ملکوال، سرگودھا، گجرات، راولپنڈی، جہلم اور کھاریاں روڈ پر151بسوں اور ویگنوں کو چیک کرکے 23کے چالان،55ہزار روپے جرمانہ
اوورچارجنگ برداشت نہیں کرینگے، حکومتی کرائے نامے پر عملدرآمد کرایا جائیگا، ٹرانسپورٹرز باز نہ آئے تو اڈوں کیخلاف کارروائی ہوگی، فریال فخر

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی او منڈی بہاؤالدین کی سخت ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی(آرٹی اے) فریال فخر نے کرائے کم نہ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 41ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملکوال، سرگودھا، گجرات، راولپنڈی، جہلم اور کھاریاں روڈ پر چلنے والی 151بسوں اور ویگنوں کو چیک کیا گیا اور 23کے چالان کئے گئے۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے 2ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا جبکہ 41گاڑیوں کو بند کر کے 55ہزار روپے جرمانہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ٹرانسپورٹر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے تناسب سے کرائے کم کریں اور سستے پٹرول کا فائدہ عوام تک منتقل کریں۔ اوورچارجنگ کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومتی کرائے نامے پر مکمل عملدرآمد کرایا جائیگا۔ اگر ٹرانسپورٹرز باز نہ آئے تو متعلقہ اڈوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی اور انہیں سیل کردیا جائے گا۔ اڈا مالکان اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو گاڑیاں ان کے اڈوں سے چل رہی ہیں وہ حکومتی کرایہ نامے کے مطابق کرایہ لے رہی ہیں۔روازنہ کی بنیادوں پر چیکنگ کا عمل جاری رہے گا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں