سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے گزشتہ روز ملک وال میں ڈاکٹر ملک بشیر کی طرف سے بنائی جانے والی مسجد کا افتتاح کیا

Yousaf Raza Gilani at Malakwal news
پیپلز پارٹی کا عدلیہ اور نیب نے ہر دور میں احتساب کیا ، نیب نے مجھے دس سال کیلئے نااہل قرار دے کر میرے پر پہلے ہی کاٹ دیے ہیں ، ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو پہلا متفقہ آئین دیا ہم نے اس آئین کو مکمل طور پر بحال کر کے اداروں کو مضبوط کیا ، مصطفی کمال کی آمد سے کراچی کی سیاست پر فوری طور پر کوئی اثر نہیں پڑے گا
ملک وال (نامہ نگار) ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے گزشتہ روز ملک وال میں ڈاکٹر ملک محمد بشیر کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم تما اداروں کا احترام کرتے ہیں ہر دور میں پیپلز پارٹی کا احتساب ہوا لیکن پھر بھی ہم نے اداروں کو کمزور نہیں کیا اب نیب کے پر کاٹنے والوں سے پوچھیں کہ وہ ایسا کیوں کہتے ہیں میرے پر تو نیب نے پہلے ہی دس سال کیلئے کاٹ دیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سابق میئر کراچی مصطفی کمال کی آمد سے کراچی کی سیاست میں فی الحال کوئی تبدیلی ہوتی نظر نہیں آتی ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کسی بھی فورم یا کہیں بھی ہو اس کا احتساب ہونا چاہئے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے دور میں دہشتگردوں کیخلاف ملٹری آپریشن کرنے پر تنقید کی جاتی تھیاور ہمیں کہا جاتا تھا کہ ان سے مذاکرات کریں آج کل تنقید کرنے والے آج خود دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کر رہیں لیکن ہم آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ایک صحافی کے سوال پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بابا رحمن ملک کا نام باوضو لیتے ہیں مگر آپ نے ایسے ہی لے دیا ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے سوال پر سابق وزیر اعظم نے نو کمنٹس کہہ کر جواب دیا۔سید یوسف رضا گیلانی ملک وال میں اپنے ایک دوست ڈاکٹر ملک محمد بشیر کی خصوصی دعوت پر ان کے گھر آئے انہوں نے ڈاکٹر ملک بشیر کی طرف سے بنائی جانے والی مسجد کا افتتاح کیا ۔ یوسف رضا گیلانی نے ملک وال میں سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل جو ان کی کابینہ کے اہم ممبر تھے سمیت کسی بھی مقامی پارٹی رہنما یا کارکن سے ملاقات نہیں ۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں